بلوچستان بلدیاتی انتخابات: حکومتی اتحاد نے اکثریت حاصل کرلی

28 جنوری 2015
بلوچستام میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے اختتام پر وٹو کی گنتی کی جارہی ہے — فوٹو:حفیظ شیرانی
بلوچستام میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے اختتام پر وٹو کی گنتی کی جارہی ہے — فوٹو:حفیظ شیرانی
ایک خاتون بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں وٹ ڈال رہی ہے — فوٹو: حفیظ شیرانی
ایک خاتون بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں وٹ ڈال رہی ہے — فوٹو: حفیظ شیرانی

کوئٹہ: بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر کلیم بلدیہ کوئٹہ کے میئر اور نواز لیگ کے یونس لہری ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر کلیم نے 54 ووٹ لئے جبکہ ان کے مد مقابل آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار قاہر اچکزی صرف 14 ووٹ حاصل کرسکے۔

نو منتخب میئر ڈاکٹر کلیم اللہ خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ترقی کیلیے عوام کی مدد اور سیاسی جماعتوں کی معاونت کی ضرورت ہے۔

انھوں نے میئر کا منصب اپنے لئے ایک آزمائش قرار دیا ہے۔

ڈپٹی میئر یونس نے لہڑی 56 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے رضا وکیل نے 14 ووٹ حاصل کئے۔

ڈاکٹر کلیم اللہ خان اور یونس لہری کو پشتونخوامیپ، مسلم لیگ نون، نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے کونسلرزوں کی حمایت حاصل تھی۔

نو منتخب خواتین کونسلر حلف لے رہی ہیں — فوٹو: حفیظ شیرانی
نو منتخب خواتین کونسلر حلف لے رہی ہیں — فوٹو: حفیظ شیرانی

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ شروع ہو نے سے پہلے صوبے کے تمام کونسلروں نے حلف اٹھایا۔

بلوچستان کے دیگر 31 اضلاع میں بھی میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چیرمینوں کا انتخاب ہوا۔

تقریبا دس ہزار چھ سو کونسلروں نے ووٹ دیے جبکہ بیشتر چیرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر اختتام پذیر ہوئے۔

بلوچستان ملک کا وہ واحد صوبہ ہے، جہاں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات اب تک نہیں ہو سکے ہیں۔

کوئٹہ کے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر حلف لے رہے ہیں — فوٹو: حفیظ شیرانی
کوئٹہ کے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر حلف لے رہے ہیں — فوٹو: حفیظ شیرانی

واضح رہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں سات سو پچیس نشستوں کے لیے دس ہزار سے زائد کونسلرز پولنگ میں حصہ لیا۔ انتخابی عمل کونسلرز کی حلف برداری تقریب کے بعد شروع کیا گیا۔

صوبے میں چار میونسپل کارپوریشنز، تریپن میونسپل کمیٹیوں جبکہ چھ سو پینتیس یونین کونسلوں کے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی۔

انتخابی عمل کے لیے بلوچستان بھر میں ایک سو انتالیس پریزایڈنگ آفیسرز تعینات کیے گئے۔

صوبائی الیکشن کمشنرسید سلطان بایزید کے مطابق حساس اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں