'پاکستان کی خامیوں سے زیادہ خوبیوں سے واقف ہیں'

27 فروری 2015
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور —اے ایف پی فائل فوٹو۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور —اے ایف پی فائل فوٹو۔

ورلڈکپ میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے وہ پاکستانی ٹیم کی خامیوں سے زیادہ خوبیوں کو جانتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شکستوں کے بعد اتوار کو زمبابوے کے مدمقابل ہوگی۔

زمبابوین ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خامیوں سے زیادہ خوبیوں کو جانتے ہیں ۔

برسبین میں سابق پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس دو میچز ہارنے کے بعد جیت کے لیے بے چین ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سخت مقابلہ ہوگا ۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے حوالے سے واٹمور کا کہنا تھا وہ کافی عرصے سے پاکستانی کرکٹ کی خدمت کررہے ہیں اور ان میں ٹیم کے لیے کچھ کرنے کی تڑپ ہے۔

واٹمور نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھی خطرناک کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ آفریدی نے جب تینتیس گیندوں پر تیز ترین سینچری بنائی اس وقت وہ سری لنکا کے کوچ تھے۔

زمبابوے کے کوچ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی 400 کے قریب میچ کھیل چکے ہیں جسکے باعث انکے پاس بے حد تجربہ ہے۔

خیال رہے کہ ڈیو واٹمور ایک سال قبل تک قومی ٹیم کی کوچنگ کےفرائض انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں