آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست

اپ ڈیٹ 28 فروری 2015

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست سے دوچار کر کے ورلڈ کپ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

آکلینڈ میں ہونے والے میچ میں ٹرینٹ بولٹ کی تبناہ کن باؤلنگ کے سامنے آسٹریلین بیٹنگ 151 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں مچل اسٹارک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کے لیے آسان ہدف بھی مشکل بنا دیا لیکن کیویز ایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ کا مچل اسٹارک کو آؤٹ کرنے پر جارحانہ انداز، انہوں نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو اے ایف پی

ٹرینٹ بولٹ کا مائیکل کلارک کو آؤٹ کرنے پر ایک انداز، کارکل نے ایک عرصے بعد کسی انٹرنیشنل میچ میں شرکت کی لیکن ان کی اننگ صرف 12 رنز تک محدود رہی۔ فوٹو اے  پی

آسٹریلین بلے باز گلین میکس ویل کے باؤلڈ ہونے کا منظر، ان کی اننگ ایک رن تک محدود رہی۔ فوٹو اے ایف پی

آسٹریلین کرکٹر آل آؤٹ ہونے پر پویلین لوٹ رہے ہیں، ہیڈن 43 رنز کی اننگ کھیل کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ فوٹو اے پی

برینڈن میک کولم نے شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے صرف 21 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے۔ فوٹو اے ایف پی

میچ میں کیوی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فوٹو اے ایف پی

مچل جانسن کے لیے میچ ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا اور انہیں چھ اوورز میں 68 رنز کی پٹائی برداشت کرنی پڑی۔ فوٹو اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے بلے باز لیوک رونچی، مچل اسٹارک کے باؤنسر سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے۔ فوٹو اے پی

مچل اسٹارک نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو میچ میں فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔ فوٹو ایف پی

کین ولیمسن نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرایا، انہوں نے 45 رنز بنائے۔ فوٹو اے پی

میچ میں شکست کے بعد آسٹریلین کھلاڑی مایوس پویلین لوٹ رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

میچ میں فتح کے بعد ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ کے گلے لگتے ہوئے، یہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی لگاتار چوتھی فتح ہے۔ اے ایف پی