اسلام آباد اور نئی دہلی میں بارشیں

03 مارچ 2015

پاکستان کے مختلف علا قوں میں سرد موسم کے اختتام پر شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلوں نے ملک بھر کے شہروں کا درجہ حرارت ایک بار پھر کم کردیا ہے۔

سردی جاتے جاتے لوٹ آئی ہے اور شہریوں نے سرد موسم سے بچنے کیلئے ایک بار پھرگرم ملبوسات زیب تن کرکے گرم مشروبات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے موسم کے اثرات کی وجہ سے جہاں موسم میں تبدیلی رونما ہوئی ہے وہیں ان علاقوں کے معمولات زندگی بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اورہندوستان کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی بارشوں سے شہریوں پر گزرنے والا کچھ احوال، تصویری صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کے  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے دوران ایک شخص سڑک پار کررہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستان کے شہر نئی دہلی میں بارش سے بچنے کیلئے ایک شخص نے ہاتھ میں چھتری اٹھا رکھی ہے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں بارش کے دوران ایک شخص سائیکل پر سفر کررہا ہے — فوٹو: اے پی

سائیکل رکشہ چلانے والا ایک مزدور نیہ دہلی میں بارش کے باعث سردی میں ہونے والے اضافے میں خود کو گرم رکھنے کیلئے آگ  جلا رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں 2 مارچ کو ہونے والی بارش کے دوران شہری نے خود کو بچانے کیلئے پلاسٹک  اوڑ رکھا ہے  —فوٹو : اے ایف پی

نئی دہلی میں 2 مارچ کو ہونے والی بارش کے دوران ایک ہندوستانی شہری ٹریفک سگنل پر موجود ہے — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں بارش سے بچنے کیلئے ایک شہری کا منفرد انداز — فوٹو: اے ایف پی

بارش کی وجہ سے سردی میں اضافے کے باعث نئی دہلی کے شہری آگ کے قریب جمع ہیں — فوٹو: اے ایف پی