سینیٹ الیکشن: موبائل اور کیمرہ لانے پر پابندی

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2015
سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین پر سینیٹ انتخابات میں الیکشن بوتھ کے اندر موبائل فون سمیت کسی بھی قسم کی ایسی الیکٹرونک ڈیوائس ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے، جس کی مدد سے تصویر لی جاسکے۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اس پابندی کے بعد اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کرنے کے دوران اپنے پاس موبائل فون نہیں رکھ سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہی ہوں گے۔

جبکہ کمیشن نے انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رائے دہندگان کی طرف سے بیلٹ کو خفیہ رکھنے کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امیدوار کل دوپہر بارہ بجے تک دستبردار ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں