• KHI: Sunny 14.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 8.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.2°C
  • KHI: Sunny 14.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 8.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.2°C

'رینجرز نے نائن زیرو پر جو کچھ کیا، ٹھیک کیا'

شائع March 11, 2015

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کے روز رینجرز کی جانب سے نائن زیرو پر کارروائی کی حمایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو میں بدھ کو رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران متحدہ کے رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا تھا۔

نائن زیرو کے تمام شعبہ جات کی تلاشی کے دوران دفتری ریکارڈ بھی قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

کارروائی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن ہلاک ہوگیا جبکہ ولی بابر قتل کیس کے مرکزی ملزم فیصل موٹا کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز نے نائن زیرو پر جو کچھ کیا، ٹھیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کی۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ اینٹلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر مارا گیا۔

چوہدری نثار کے مطابق قانون کے دائرے میں کارروائی رینجرز اور پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ کراچی آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیاتھا۔

رینجرز کا چھاپہ اور اس کے بعد کی صورتحال

  • ایم کیو ایم کے مطابق ان کا ایک کارکن ہلاک ہوا

  • رینجرزکی جانب سے کارکن کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد، صرف جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے

  • رینجرز نے نیٹو کا چوری اسلحہ برآمد اور صحافی ولی بابر کے قاتل کی گرفتاری ظاہر کی۔

  • نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین رپورٹنگ کے دوران زخمی ہوا۔

  • ایم کیو ایم نے پر امن احتجاج کا اعلان کیا

  • تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Mar 12, 2015 12:44am
یہ بہت اچھا اقدام ھے کراچی آپریشن اس وقت تک کامیاب نہیں ھوگا جب تک تمام سیاسی جماعتیں ان کی حمایتی اور مدد گار نہیں ھونگی نائن زیرو پر الطاف کا بیان معنی خیز ھے انکی یہ بات درست ھے کہ جرائم پیشہ لوگوں کو مرکز میں نہیں انا چاہئے تھا صحافی بابر کی قاتل کی گرفتاری خوش آئند ھے ایم کیو ایم اگر اپنے کو پرامن جماعت کہتی ھے تو انکو اس معاملے پر قانون کا ساتھ دینا چاہئے بصورت دیگر" چور مچائے شور"والا معاملا ھوگا

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025