'نائن زیرو میں کبھی کسی مجرم کو پناہ نہیں دی'

27 مارچ 2015
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نائن زیرو میں کسی جرائم پیشہ شخص کو کبھی نہیں رکھا گیا اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایم کیوایم کا تعاون ہمیشہ رہے گا۔

فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے ایک وفد نے جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے جرائم، تشدد اور دہشت گردی کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جانی چاہیے۔

فاروق ستار نے بتایا کہ انہوں نے ملاقات میں گیارہ مارچ کو ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر پر رینجرز کے چھاپے اور پھر 18 مارچ کو سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کے انوکھے اعترافی بیان جیسے معاملات کو اٹھایا اور وزیراعظم کو یہ یقین دلایا کہ جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایم کیو ایم کا تعاون جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہم نے کہیں بھی کوئی مزاحمت نہیں کی بلکہ مکمل تعاون کیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر نائن زیرو کے اطراف میں کچھ مطلوب افراد یا مجرم تھے تو ان کو گرفتار کیا جانا چاہیے تھا لیکن نائن زیرو کو بھی چھاپے میں شامل کرکے یہ ظاہر کیا گیا کہ یہ مطلوب افراد نائن زیرو سے ملے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم کو ان کے حقائق سے آگاہ کیا گیا کہ کس طرح ایم کیو ایم کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے اسلحے کے اجازت نامے کی کاپیاں وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، سیکریٹری داخلہ اور وزیراعظم کو پیش کرچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Naveed Chaudhry Mar 28, 2015 04:22am
Asalam O Alikum, What hapenned to alligation by MQM that arms were brought by forces under blankits. Lies.Lies and Lies are politicsss in Pakistan. As I wrote earlier proving is next to imposible but they are crimnals for sure.
عدنان Mar 28, 2015 01:34pm
نائن زیرو میں کسی مجرم کو پناہ نہیں دی ۔ فاروق ستار زرداری کو دنیا کے ایماندار ترین شخص کا انعام ملا ہے۔ نواز شریف کا آئی کیو ، تمام دنیا کے حکمرانوں میں سب سے زیادہ ہے۔ الطاف حسین روزانہ تین گھنٹے ورزش کرتے ہیں ، اور شراب کے قریب نہیں پھٹکتے مولانا طاہر اشرفی ایک کسرتی جسم کے مالک ہیں بینجمن نتنیاہو نے اسلام قبول کر کہ اپنے آپ کو اسلام کی تبلیغ کے لیئے وقت کر دیا انڈیا کی ٹیم چھ ٹیسٹ سات ایک روزہ میچ اور تین ٹی ٹوئینٹی کھیلنے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔