نیویارک : خلاء میں کسی کو چٹھی بھیجنا تو ناممکن ہے مگر پھر بھی آپ اپنا پیغام تو بھجوا ہی سکتے ہیں تاہم آپ کو تخلیقی ذہن کا مظاہرہ کرنا پڑے گا جیسا کہ ایک بچی نے کیا۔

جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ اسٹیفنی نے فیصلہ کیا کہ خلاءمیں موجود والد سے طویل فاصلے تک کی فون کالز کافی نہیں بلکہ وہ انہیں تحریری پیغام کے ذریعے بتانا چاہتی ہے کہ وہ انہیں کتنا یاد کرتی ہے۔

اسٹیفنی کے والد ناسا کی جانب سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں مقیم ہیں اور انہیں زمین کی تصاویر لینے کا کافی شوق ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیفنی نے ان تک پیغام بھجوانے کے لیے صحرا میں ایک بڑے آرٹ منصوبے پر کام کیا جس کے لیے اس نے معروف کمپنی ہنڈائی سے مدد لی۔

اسٹیفنی نے ہنڈائی کی گاڑیوں کی مدد سے نویڈا کی ایک خشک جھیل پر اتنا بڑا پیغام لکھوایا جس نے اپنے حجم کے حوالے سے نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

اس کے لیے ہنڈائی نے 11 سیڈان گاڑیوں اور ایک ہیلی کاپٹر سے کام لیا اور جو پیغام لکھا گیا وہ یہ تھا ' Steph [hearts] you! ' ۔

یہ پیغام 5,556,411.86اسکوائر میٹر بڑا تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے گاڑیوں کے ٹائر سے تیار کردہ سب سے بڑا پیغام قرار دیا ہے۔

اسٹیفنی کے والد نے خلاءمیں سے اپنی بیٹی کے پیغام کی تصویر لی جبکہ ہنڈائی نے اسے اپنی نئی اشتہاری مہم کے لیے وڈیو کی شکل میں بھی محفوظ کرلیا۔

خلاء میں جب اس پیغام کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا — اسکرین گریب
خلاء میں جب اس پیغام کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا — اسکرین گریب

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Libra Apr 16, 2015 10:25am
waoo great