اداکارہ مدیحہ امام نے مداح کی جانب سے شریک حیات موجی بصر کے مذہب سے متعلق ٹرولنگ کرنے پر ردعمل دے دیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس میں دونوں کو ایک سمندر کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک فالوور نے نامناسب کمنٹ کیا کہ ’ہندو کی بیوی ہندو، اس کو چاہیے کہ اب پاکستان نہ آئے‘۔

اس کمنٹ کے رپلائی میں ایک صارف نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکا مسلمان ہے اور اس کے والدین مسیحی ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ اداکارہ نے مسلم لڑکے سے شادی کی ہے۔

جس پر مدیحہ امام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقائق کے باوجود لوگ نہیں مانتے۔

یاد رہے کہ مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی، شادی کے بعد شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر موجی بصر بھارتی فلم ساز ہیں۔

شوہر کے بھارتی فلم ساز ہونے کے دعووں پر بعد ازاں مدیحہ امام نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کے شوہر نہ تو بھارتی فلم پروڈیوسر ہیں اور نہ ہی ہدایت کار ہیں۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا کہ نہ جانے کیوں لوگ ان کے شوہر سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں