بولی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور فرانس میں منعقد ہونے والے میلے کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے دکھائیں گی۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور دونوں ہی لوریئل کی برانڈ ایمبیسیڈر رہ چکی ہیں اور اس ہی برینڈ کے لیے یہ دونوں اداکارہ کانز فلم فیسٹیول میں جلوہ افروز ہونگی۔

مزید پڑھیں: ایشوریہ کی 'جذبہ' کے ساتھ واپسی

لورئیل کمپنی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔

ایشوریا اور سونم اس سے قبل بھی پیرس میں منعقد اس فیسٹیول میں شریک ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور میں سوائن فلو کی تشخیص

فلم سانوریا سے بولی وڈ میں اینڑی مارنے والی اداکارہ سونم کپور اس وقت سلمان خان کے ساتھ فلم پریم رتن دان پایو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ فلم اس سال 11 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ ایشوریا رائے بچن اپنی فلم جزبہ پر کام کر رہی ہیں جو کافی عرصے بعد انکا بولی وڈ میں کم بیک بھی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں