ایشوریہ کی 'جذبہ' کے ساتھ واپسی

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2015
ایشوریہ رائے — فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
ایشوریہ رائے — فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ اسٹار ایشوریہ رائے بہت جلد اپنے پرستاروں پر بجلیاں گراتی نظر آئیں گی کیونکہ ان کی کم بیک فلم 'جذبہ' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر سنجے گپتا نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

فلم کے بارے میں سنا گیا ہے کہ یہ ایک ایکشن فلم ہے جس میں ایشوریا رائے بچن ایک وکیل کا کردار نبھائیں گی جبکہ عرفان خان اس فلم میں ایک معطل پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے۔

شبانہ اعظمی بھی فلم میں اہم کردار ادا کرینگی۔ اس فلم کے سیٹ کی پہلی تصویر بھی انٹرنیٹ پر شایع ہو چکی ہے جس نے مداحوں کی خوب داد حاصل کی ہے۔

ایشوریہ رائے، شبانہ اعظمی اور عرفان خان فلم جذبہ کے سیٹ پر— فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے
ایشوریہ رائے، شبانہ اعظمی اور عرفان خان فلم جذبہ کے سیٹ پر— فوٹو بشکریہ انڈیا ٹوڈے

اس فلم کی کہانی ایک کورین فلم سیون ڈیز سے متاثر ہوکر لی گئی ہے اور اس فلم میں انوپم کھیر، اتل کلکرنی، چندن رائے، سدھانت کپور اور سنیال بھی اہم کردار نبھائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں