چینی صدر کا دورہ پاکستان

21 اپريل 2015

چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں پاکستان اور چین کے درمیان 51 نئے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں جن میں سے آٹھ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی صدر نے پاکستان کو 'اسٹریٹجک پارٹنر' قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہتا ہے اور اس حوالے سے مدد جاری رہے گی۔

چینی صدر نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان چین دوستی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

نواز شریف نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک کے دوران 51 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جبکہ اقتصادی راہداری سے صوبوں کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔

چینی صدر کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر تاجروں اور اعلی سرکاری حکام پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد بھی آیا تھا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

پاکستانی بچوں نے روایتی لباس پہن کر چینی صدر کا استقبال کیا اور قومی ترانے گائے۔— فوٹو اے ایف پی

چینی صدر زی جن پنگ کا پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شاندار استقبال کیا گیا۔— فوٹو رائٹرز

نور خان ایئر بیس پر چینی صدر آرمی چیف  جنرل راحیل شریف سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔— فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد کی سڑک کاایک  منظر۔— فوٹو اے پی

مزدور چینی صدر کے استقبال کے لیے سڑکیں سجا رہے ہیں۔— فوٹو اے ایف پی

چینی صدر کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر تاجروں اور اعلی سرکاری حکام پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد بھی آیا ہے۔اے پی فوٹو۔

چینی صدر پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔— فوٹو رائٹرز

چینی صدر کے دورے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔— فوٹو رائٹرز

چینی صدر زی جن پنگ کو گارڈ آف آنر دیا جارہا ہے۔— اے ایف پی

چینی صدر کی آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر طیاروں نے ان کے طیارے کو حفاظتی حصار میں لے لیا ۔— فوٹو اے پی پی

چینی صدر کی آمد پر کچھ افراد پاکستان اور چین کا مشترکہ جھنڈا آویزاں کررہے ہیں۔— فوٹو اے ایف پی

چینی صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 51 معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔— فوٹو اے پی پی

چینی صدر کا پاکستان میں شاندار استقبال کیا گیا۔— فوٹو پی پی آئی

مزدور چینی صدر کے استقبال کے لیے سڑکیں سجا رہے ہیں۔— فوٹو رائٹرز

چینی صدر کے دورے کے موقع پر اسلام آباد کی سڑکوں کو بینرز سے سجایا گیا ہے۔— فوٹو اے ایف پی

چینی صدر پاکستان کے دو روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچے۔ اے پی فوٹو۔