لمبے بال کس لڑکی کا خواب نہیں ہوتے تاہم اگر ان کی لمبائی 7 فٹ سے زیادہ ہوجائے تو پھر؟

جی ہاں آپ نے روپنزیل نامی شہزادی کی کہانی تو سنی ہوگی جو اپنے لمبے بال ایک مینار سے نیچے لٹکاتی تھی جو زمین تک پہنچتے تھے کچھ ایسا ہی منظر اب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی نظر آتا ہے جہاں سمیتا شری واستو نامی خاتون کے بال 7 فٹ سے بھی زیادہ لمبے ہوگئے ہیں۔

الہ آباد کی رہائشی اس خاتون کو2012 میں اس کے بالوں کی لمبائی کی بناءپر لمکا بک آف ورلڈ کا حصہ بھی بنایا گیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت اس کی زلفیں 6 فٹ لمبی تھیں۔

اب یہ لمبائی 7 فٹ سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ ایک باسکٹ بال کے کھلاڑی کے اوسط قد سے بھی لمبے ہیں اور اب وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانے کا خواب اپنی آنکھوں میں سجائے ہوئے ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سمیتا کی عمر 37 سال ہے اور وہ اپنے شہر میں تو کسی مقبول فنکار جیسی شہرت حاصل کر ہی چکی ہے۔

اس کے اپنے الفاظ میں وہ اپنے بالوں کی دیکھ بھال میں بہت زیادہ مصروف رہتی ہے اور اب ان کی لمبائی 7 فٹ تک ہوچکی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ میں نے متعدد ایوارڈز بھی جیتے ہیں اور اب میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کی منصوبہ بندی کررہی ہوں۔

سمیتا کو بچپن سے ہی اپنے بال لمبے کرنے کا شوق تھا اور اس کے گھر والوں نے اس حوالے سے کافی معاونت کی اور اب وہ متعدد مقامی مصنوعات کی برانڈ ایمبسڈر بن چکی ہے اور اکثر مقابلہ حسن کے مقابلوں میں جج کے فرائض بھی ادا کرتی نظر آتی ہے۔

تاہم سمیتا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ یہ ریکارڈ ایک چینی خاتون نے 2004 میں اپنے نام کیا تھا جس کے بالوں کی لمبائی 18 فٹ کے لگ بھگ تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں