عامر شطرنج پر فلم بنانے کے خواہش مند

24 مئ 2015
عامر خان — فوٹو اے ایف پی
عامر خان — فوٹو اے ایف پی

کرکٹ کے موضوع پر فلم میں کام کر چکے بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ان دنوں کشتی پر فلم بنا رہے ہیں آئندہ شطرنج پر فلم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

جمعہ کو مہاراشٹر شطرنج لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں موجود 50 سالہ عامر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ شنرنج پر بننے والی فلم میں خوشی سے کام کریں گے البتہ وہ اسکرپٹ پر غور ضرور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی اسکرپٹ ان کے پاس آیا تو وہ اس پر غور کریں گے۔

عامر کا مزید کہنا تھا کہ وہ فارغ وقت میں شطرنج کھیلتے ہیں البتہ یہ کھیل وہ صرف شوقیہ طور پر کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

عامر نے فلم دھوم 3 کی اداکارہ کترینہ کیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ شطرنج میں اچھا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں