افغانستان میں مربوط سیکیورٹی آپریشن ضروری ، پاکستان

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ عزیز احمد چوہدری۔ — فائل فوٹو
پاکستان کے سیکریٹری خارجہ عزیز احمد چوہدری۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے سیکریٹری خارجہ عزیز احمد چوہدری نے امن اور خوشحالی کا مشترکہ ہدف حاصل کرنے کیلئے افغانستان میں ’مربوط‘ سیکیورٹی آپریشن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

منگل کو یہاں سیکریٹری خارجہ سطح پر اجلاس میں پاکستانی وفد کے سربراہ عزیز چوہدری نے خطے میں استحکام کیلئے وسیع پیمانے پر سیاسی بات چیت، معاشی ترقی پر بھرپور توجہ اور مربوط سیکیورٹی آپریشن کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں دونوںملکوں نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے امن، استحکام، انسداد دہشت گردی، سرحدی سیکیورٹی ، تجارت اور معاشی تعاون، افغان پناہ گزینوں اور علاقائی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

چوہدری کے مطابق، ’وزیر اعظم نواز شریف کا حالیہ دورہ کابل دنوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم تھا‘۔

دونوں وفود نے افغانستان کی ترقی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں