سنیپ چیٹ' اپلیکیشن کے بعد 'ڈب میش' نامی نئی اپلیکیشن بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔'

اگر تو آپ کسی مشہور مکالمے یا گانے کے بول اپنی شکل کے ساتھ ریکارڈ کرکے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے خواہشمند ہیں تو یہ نئی اپلیکشن آپ کے خواب کی تعبیر ہے جو عام لوگوں کے ساتھ ساتھ شوبز کی دنیا کی معروف شخصیات کو بھی متاثر رہی ہے۔

یہ ایپلیکیشن متعدد شوبز سے وابستہ افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اداکار سوشل میڈیا پر اس کے ذریعے ویڈیو بنا کر شیئر بھی کر رہے ہیں۔

ڈب میش کی جانب سے بنائے جانے والی کچھ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہیں۔

پاکستانی ماڈل آمنہ بابر نے حال ہی میں سماجی رابطہ کی ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شئیر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

صدف کنول بھی دیپیکا بن گئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حرا ترین نے ہولی وڈ کی فلم 'مین گرلز' کا جملہ ریکارڈ کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی طرح مہرین سعید کرکٹ کے پاکستان میں واپسی کی خوشی مناتی نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جیکسن ہائٹس' کے اسٹار علی کاظمی بھی کرکٹ کے بڑے پرستار نکلے۔'

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس مشغلے سے اداکار عدنان صدیقی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک اور سکندر رضوی نے اپنی فلم 'دیکھ مگر پیار سے' کی شوٹنگ کے بعد ویڈیو بنائی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حمیمہ ڈب میش کی فین نظر آتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انوشے اشرف اور احمد علی بٹ کام کے دوران تھوڑا فلمی ہوگئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بولی وڈ اداکار بھی اس ایپ کا استعمال کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

عالیہ بھٹ نے بھی ڈب میش پر ویڈیو بنائی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی فلم کا جملہ ویڈیو میں بنایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بین الاقوامی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں