• KHI: Clear 20.6°C
  • LHR: Clear 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.5°C
  • KHI: Clear 20.6°C
  • LHR: Clear 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.5°C

ودیا کنگنا کی مداح ہوگئیں

شائع June 3, 2015

بولی وڈ کی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوٹ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور وہ ان کی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' میں بہترین طریقے سے ڈبل کردار کرنے پر کافی حیرت انگیز ہیں۔

اداکارہ ودیا بالن کا ایک انٹوریو میں کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ فلموں میں حال ہی کی کچھ فلمیں شامل ہیں جن میں انشکا شرما کی 'این ایچ 10'، دیپیکا پڈوکون کی 'پیکو' اور کنگنا رناوٹ کی 'تنو ویڈ منو ریٹرنز' ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کنگنا ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہوں نے فلم میں شاندار اداکاری کی ہے۔

بولی وڈ کی بہت کم اداکارائیں ایک دوسرے کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں البتہ ودیا ان میں سے ایک نہیں ہیں۔

ودیا بالن اس وقت اپنی فلم 'ہماری ادھوری کہانی' کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026