• KHI: Clear 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Clear 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

‘دھوم 4 ’ میں کون ہوگا شامل؟

شائع June 17, 2015

بولی وڈ کی کامیاب فرینچائز دھوم ایک بار پھر سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے کہ اس کے چوتھے حصہ میں کس اداکار کو موقع ملے گا۔

ذی نیوز کے مطابق اس فلم کے لیے بولی وڈ کے دو اداکاروں رنویر سنگھ اور رنبیر کپور میں سے کسی ایک کو فلم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے اس فلم میں اداکار ریتھک روشن کو لیا جارہا تھا البتہ فلم کے ہدایت کار وجے کرشنا کا کہنا ہے کہ دھوم کے اگلے حصہ میں کوئی ایسا اداکار لیا جائے گا جو اس سے پہلے اس فلم کا حصہ نہ رہا ہو۔

خبروں کے مطابق اس فلم میں اداکارہ کے لیے دیپیکا کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بولی وڈ کی کامیاب فرنچائز میں کون سے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025