دیوار چین غائب ہونے لگی

اپ ڈیٹ 30 جون 2015
دیوار چین — اے پی فائل فوٹو
دیوار چین — اے پی فائل فوٹو

بیجنگ : قدرتی حالات میں تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں مثلاً اینٹیں چرا کر گھروں کی تعمیر وغیرہ کی وجہ سے منگ عہد میں تعمیر ہونے والی دیوار چین کا تیس فیصد حصہ وقت کے ساتھ ساتھ غائب ہوچکا۔

دیوار چین مختلف ٹکڑوں کی صورت میں مشرقی ساحلی علاقے شان ہیگوان سے لے کر صحرائے گوبی تک ہزاروں کلومیٹرز پر پھیلی ہوئی ہے۔

دیوار چین کی لمبائی کا تخمینہ نو ہزار سے 21 ہزار کلومیٹر لگایا گیا ہے جس کا انحصار گمشدہ حصوں کو شامل کرنے پر ہے۔

اس دیوار کی تعمیر تیسری قبل مسیح میں شروع ہوئی تھی تاہم منگ سلطنت 1368-1644 کے عہد میں اس کا 6300 کلومیٹر حصہ تعمیر کیا گیا جس میں سیاحوں میں سب سے مقبول دارالحکومت بیجنگ کا حصہ بھی شامل ہے۔

بیجنگ ٹائمز کے مطابق اس عہد کی تعمیر کردہ دیوار کا 1962 کلو میٹر حصہ وقت کے ساتھ غائب ہوچکا ہے۔

گزشتہ سال گریٹ وال آف چائنا سوسائٹی کے ایک سروے کے مطابق کچھ تعمیراتی حصہ موسموں کی نذر ہوا جبکہ کئی جگہوں پر دیواروں میں پودے اگنے سے فرسودگی کا عمل تیز ہوگیا۔

سروے میں بتایا گیا " اگرچہ دیوار کو اینٹوں اور پتھروں سے تعمیر کیا گیا تاہم اس کے کچھ حصے ہوا اور بارش کے سامنے کمزور ہوگئے، جبکہ متعدد مینار کمزور ہوکر لرز رہے ہیں اور گرمیوں میں ایک آندھی کے نتیجے میں گر سکتے ہیں۔

سروے میں مزید بتایا گیا " سیاحت اور مقامی رہائشی سرگرمیوں نے بھی دنیا میں سب سے طویل انسانی تعمیرات کو نقصان پہنچایا"۔

سروے کے مطابق شمالی صوبے ہیبیائی کے غریب دیہاتی دیوار میں لگی موٹی اینٹیں نکال کر اپنے گھر تعمیر کرتے جبکہ اس کی سلیبیں 30 یوآن میں فروخت کردی جاتیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 30, 2015 03:55am
MEREY LAYIK KOYİ KAM????
sajid Jun 30, 2015 06:04pm
@Muhammad Ayub Khan aap rozana sab ko iftari krwa dia kro