• KHI: Sunny 34°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.1°C
  • KHI: Sunny 34°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.1°C

پشاور: داعش سے متاثر تین ’عسکریت پسند‘ گرفتار

شائع July 2, 2015 اپ ڈیٹ July 2, 2015 07:15pm

پشاور: پشاور میں پولیس نےمبینہ طور پر دولت اسلامیہ(داعش) سے متاثر تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو خفیہ اطلاع ملنے پرشمشاد بازار کے علاقے میں ایک دکان پر چھاپہ مارتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپس میں داعش کا لٹریچر ، پاکستان فوج کے خلاف دستاویزات اور دوسری دستاویزات پائی گئیں۔ دکان میں چھاپے کے دوران کوئی اسلحہ نہیں ملا۔

گرفتار ہونے والوں دو افغان شہری عصمت اللہ اور عبدالرحمان جبکہ ایک مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا محمد ابراہیم شامل ہے۔

ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 اور پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 124 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026