کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زوردار بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین خواتین اور دو بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔

اتوار کی شام باچا خان چوک پر ہونے والے دھماکے کی شدت سے اطراف میں موجود دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں جبکہ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

سی سی پی او رزاق چیمہ کے مطابق، بم چوک پر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

کوئٹہ کے قلب میں واقع اس چوک پر دھماکے کے وقت بے پناہ رش تھا۔دھماکے کے فوراً بعد شاپنگ سینٹر اور دکانیں بند جبکہ ٹریفک معطل ہو گیا۔

ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 06, 2015 09:06am
humarah mulk itna ghareeb hey ki meezan chowk Urf bacaha khan chowk par terrorists ko pkarhney key liye munasib mikdaar meyn CCTV footage camera naheyin laga sakta ---kiya hum itney ghareeb heyN?