بولی وڈ میں 'سیلفی' کے بعد 'ویلفی'

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2015
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

بولی وڈ کے اداکار، سیاست دان اور مختلف کھلاڑی کافی عرصے سے سیلفی کو فیشن سمجھتے رہے مگر اب سیلفی اور ڈب میش ایپ کے بعد انڈیا نے اپنی ایپلیکیشن بنائی ہے جسے ویلفی کا نام دیا گیا ہے۔

اس ایپ کو بولی وڈ کے ادااکار اور ہندوستانی کھلاڑی ذوق و شوق سے استعمال کرتے دکھائی دے ہیں۔

یہ ایپ بھی ڈب میش سے ملتی جلتی ہے جس میں کسی فلم یا گانے کے مشہور جملے کے بول پر ویڈیو بنائی جاتی ہے جس کو ویڈیو سیلفی کا نام دیا گیا ہے۔

2014 پوری دنیا میں سیلفی کا سال تھا البتہ 2015 انڈیا میں اب ویلفی کا سال ہوگا۔ اس ایپ کے ذریعے لوگ سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے سے پہلے اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

جرمنی میں بنائی گئی ایپلیکیشن ڈب میش دنیا بھر میں نہایت مقبول ہوئی اور اس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایپ 192 ملکوں میں تقریباً 50 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے۔

ڈب پیش کا بخار انڈیا میں بولی وڈ میں بھی کافی آگے تک گیا، اداکاروں اور ان کے پرستاروں نے اس ایپ کے ذریعے ویڈیوز بناکر فیس بک اور انسٹاگرام پر متعدد بار شئیر کی۔

بولی وڈ کے اداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ڈب میش پر بنائی جانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر نبہایت مقبول ہوئی تھیں۔

انڈین ویلفی کے شریک بانی رام موہن سندرم نے ویلفی کو اپریل کے مہینے میں لانچ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے ذریعے اداکار اپنے پرستاروں سے بہتر طریقے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے سندرم کا کہنا تھا کہ سیلفی صرف ایک تصویر ہوتی ہے البتہ ویلفی کے زریعے لوگوں تک اپنے جذبات بھی پہنچائے جاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلفی کی اپنی اہمیت ہے کیوں کہ تصاویر ہمیشہ ایک یاد کی طرح رہتی ہے البتہ وہ اس کو مزید مزیدار بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم گبر از بیک کو پروموٹ کرنے کے لیے ویلفی کا استعمال کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں کو فلم کا ڈائیلاگ بولنے کے ساتھ ویڈیو بنانے کو کہا اور اداکار سے ملنے کا موقع جیتنے کو کہا۔

سندرم کے مطابق اس ایپ کو اب تک 200000 مرتبہ 140 ملکوں میں ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کے زریعے جتنی چاہیں ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں اور ویڈیوز کا دورانیہ 10 سیکنڈز رکھا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 07, 2015 09:03am
selfie ka apna maza hey