• KHI: Sunny 34.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C
  • KHI: Sunny 34.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C

ہندوستان: 'جمعۃ الوداع' کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز سے

شائع July 17, 2015 اپ ڈیٹ July 17, 2015 11:58am

لکھنئو: ہندوستانی ریاست اتر پردیش کی بڑی مساجد میں ماہ رمضان کے آخری جمعے یعنی "جمعۃ الوداع" کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔

آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ میں آفیشلز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کیے جانے والی پوسٹس پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔

جبکہ مقامی انٹیلی جنس یونٹس (ایل آئی یو) کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطانق کم از کم 16 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پیز)، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، صوبائی آرمڈ کانسٹیبلری(PAC) کی 16 کمپنیاں جبکہ ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کی 4 کمپنیاں بھی اس موقع پر تعینات کی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریاست کے پرانے شہروں میں اس سے پہلے ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے پیش نظر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ مغربی ڈسٹرکٹس میں خصوصی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان سمیت چند دیگر ممالک میں آج انتیسواں روزہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026