بن روئے کا بولی وڈ سفر

29 جولائ 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

’بن روئے‘ کی بولی وڈ میں ریلیز نہ ہونے کی ابتدائی قیاس آرئیوں کے بعد اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فلم انڈیا کے بڑے شہروں میں 7 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہم فلمز کے ایک نمائندہ نے بتایا کہ بن روئے کو انڈیا میں عید پر بجرنگی بھائی کے ساتھ ریلیز کرنے کا مصوبہ تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہو سکا۔

مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی بن روئے عید الفطر پر دس ملکوں میں نمائش کیلئے پیش ہونے والی پاکستانی فلم ہے۔ اس فلم نے کراچی اور اسلام آباد میں ایک سینما پر 28 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

بن روئےکی انڈیا میں ریلیز کے اعلان کے بعد ایک انتہا پسند تنظیم ’مہارشٹرا نونرمان چھترپت کرماچاری سینا‘نے مہارشٹرا میں اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، اس تنظیم کو پاکستانی فلم کے کسی دوسرے شہر میں نمائش پر کوئی اعتراض نہیں۔

ان دنوں نیوزی لینڈ، سنگاپور اور فجی میں چلنے والی اس فلم کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ یہ فلم برطانوی باکس آفس پر 12جبکہ امریکا میں 32 نمبر پر ہے۔

ڈان کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کی مرکزی اداکارہ مائرہ نے بتایا کہ بن روئے سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں