نیو یارک میں خاص مہمانوں کی آمد

02 اگست 2015

نیو یارک کی مشہور زمانہ ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ نے ہفتہ کی رات معدوم ہوتے جانوروں کی مہمان نوازی کی۔

ہفتہ کو عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے بلڈنگ پر دنیا میں تیزی سے معدوم ہوتے جانوروں مثلاً برفانی چیتے، شیروں اور سمندری جانداروں کی تصاویرشیئر کی گئیں۔

شو کے منتظمین نے اسے اپنی نوعیت کا پہلا لائیو وڈیو پروجیکشن قرار دیا، جسے بڑ ی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور اپنے موبائل کیمروں سے محفوظ کر لیا۔

آٹھ منٹ پر مشتمل ایک سیشن میں مجموعی طور پر 160 مختلف جانوروں کی تصاویر دکھائی گئیں اور مقامی وقت کے مطابق رات نو سے بارہ بجے تک ہر پندرہ منٹ بعد سیشن دوہرایا گیا جو، تقریباً 20 بلاکس دور سے بھی باآسانی دیکھا جا سکتا تھا۔

شو کو دکھانے کیلئے 40 بڑے پروجیکٹر استعمال کیے گئے۔ اس شو کو دکھانے کا مقصد رواں سال دسمبر میں ریلیز کیلئے شیڈول ڈسکوری چینل کی ایک نئی دستاویزی فلم ’Racing Extinction‘ کی تشہیر تھی۔ تصاویر اے پی/ اے ایف پی/ رائٹرز