• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.7°C
  • ISB: Cloudy 15.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.7°C
  • ISB: Cloudy 15.7°C

جوہی منفی کردار کرنے کی خواہش مند

شائع August 18, 2015

بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بولی وڈ کیرئیر میں رومانوی کردار ادا کیے ہیں البتہ وہ منفی کردار کرنے کی بھی خواہش مند ہیں۔

بولی وڈ لائف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بولی وڈ کیرئیر میں صرف فلم گلاب گینگ میں کچھ الگ کردار ادا کیا البتہ وہ کامیاب ثابت نہیں ہو پایا.

جوہی نے اعتراف کیا کہ اپنی فلموں میں وہ آج تک رومانوی اور مزاحیہ کرداروں میں ہی نظر آئی ہیں۔

جوہی کا کہنا تھا کہ ان کے 20 سالہ کیرئیر میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے کیوں کہ ان کی مشہور فلمیں’قیامت سے قیامت تک‘، ’بول رادھا بول‘، ’ہم ہیں راہی پیار کے‘، ’ڈر‘، ’عشق‘ اور ’بھوت ناتھ‘ سب میں ہی انہوں نے مزاحیہ یا رومانوی کردار ادا کیا اور اب وہ منفی کردار کرنا چاہتی ہیں۔

جوہی کا اپنی فلم ’گلاب گینگ‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ مادھوری کے ہمراہ اس فلم میں کام کیا اور انہیں فلم کی کہانی بے حد پسند آئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں میں رہی ہیں اور اس فلم کے ذریعے بہت سی عورتیں سبق حاصل کر سکتی تھیں۔

جوہی چاولہ کا اپنے بولی وڈ سفر کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز سے بہت کچھ سیکھا اور حاصل کیا ہے اور وہ آج جس مقام پر موجود ہیں اس کے لیے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

جوہی چاولا بہت جلد فلم ’چالک اینڈ ڈسٹر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس میں ان کے مد مقابل اداکارہ شبانہ عٰظمی اہم کردار ادا کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025