موٹاپے سے نجات کا سب سے آسان نسخہ؟

25 اگست 2015
مرچ مصالحے سے بھرپور غذا لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی بھی لاتی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
مرچ مصالحے سے بھرپور غذا لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی بھی لاتی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے بیشتر افراد تو اس سے نجات کے لیے ڈائٹنگ سے لے کر ورزشوں تک کا طریقہ اپناتے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا مگر ایک چیز ایسی ہے جو اس مشکل کو حل کرسکتی ہے۔

جی ہاں کیا آپ کو معلوم ہے کہ موٹاپے سے بچاﺅ کا نسخہ تو آپ کے باورچی خانے میں ہی موجود ہوتا ہے؟ اور وہ ہے مرچ۔

آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مرچ مصالحے سے بھرپور غذا لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی بھی لاتی ہے۔

مرچیں جسم میں جاکر معدے کو بھر دیتی ہیں اور ایسے اعصاب کو سرگرم کردیتی ہیں جو جسم کو کہتے ہیں کہ بہت کھالیا اور زیادہ کھایا ممکن نہیں رہتا۔

تحقیق کے مطابق مرچوں میں جسم میں ریسیپٹر سرگرم ہوجاتے ہیں جو پیٹ بھرنے کے سگنل دماغ کو بھیجتے ہیں۔

محقق پروفیسر ایمنڈا پیج نے بتایا کہ مرچیں پیٹ بھرنے کا احساس بڑھا دیتی ہیں اور یہ سرگرمی کسی بھی قسم کی مرچ کھانے سے شروع ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن سے پریشان افراد اگر مرچوں کا استعمال زیادہ کرنے لگے تو وہ خودبخود کم غذا استعمال کرنے لگتے ہیں اور اس سے موٹاپے پر قابو پانے کے حوالے سے نئے طریقہ علاج کو تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اب ہم اس تحقیق میں ریسپٹرز کی سرگرمیوں کی تحقیقات کریں گے تاکہ موٹاپے کی وباءپر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 25, 2015 11:52pm
پنجاب کے لوگ جتنا مرچ کھاتے ھیں شائد دنیا میں کوئی اور قوم کھاتی ھوگی لیکن اسکے باوجود پنجاب میں موٹا پن بہت زیادہ ھے مرچوں والی بات پلے نہیں پڑی
Salma Aug 26, 2015 06:05pm
motapay ka hul kitchen me he hoga kio kay motapa hona ki wajah jo kitchen me hote hay.