’دل والے‘ کی آئس لینڈ میں شوٹنگ مکمل

31 اگست 2015
فوٹو بشکریہ — ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ — ٹوئٹر

بولی وڈ کی کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی 5 سال بعد بننے والی فلم ’دل والے‘ کی آئس لینڈ میں شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

روہت شیٹھی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے ہمراہ ورن دھون اور کریتی سنن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ بھی کی۔

یاد رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اس سے قبل روہت شیٹھی کے ساتھ فلم ’چنائے ایکسپریس‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

شاہ رخ خان اور کاجول آخری مرتبہ ایک ساتھ کرن جوہر کی فلم ’مائے نیم از خان‘ میں نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’کاجول ہر گانے میں جادو جگاتی ہیں‘

اس فلم میں شاہ رخ اور کاجول ایک گانے پر رقص کرتے بھی نظر آئیں گے جس کی کوریوگرافی شاہ رخ کی بہترین دوست فرح خان دے رہی ہیں۔

فلم ’دل والے‘ 15 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں