شارجہ کے 250 خاندان بے گھر

02 اکتوبر 2015

شارجہ کے کنگ فیصل روڈ پر واقع 32 منزلہ النصر ٹاور کی رہائشی 24 منزلوں میں آگ لگنے سے 250 گھر جل گئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ پہلی منزل میں واقع ایک گھر میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام رہائشی منزلوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس سے سیکڑوں افراد بے گھر ہوئے جبکہ پارکنگ ایریا میں کھڑی 4 گاڑیاں بھی جل گئیں۔

آگ کے نتیجے میں عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لئے بروقت زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کیا گیا تاہم اس کے باوجود تقریباً 40 افراد آگ سے متاثر ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عمارت میں آتشزدگی کے باعث پارکنگ ایریا میں کھڑی تباہ شدہ گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں— فوٹو/اے پی

امدادی ہیلی کاپٹر عمارت کے قریب آکر آگ کی شدت کا اندازہ کر رہا ہے — فوٹو/اے پی

شارجہ کی فلک بوس عمارت میں لگنے والی آگ سے نکالے جانے والے لوگوں کو ریسکو اہلکار امداد فراہم کر رہے ہیں — فوٹو/اے پی

شارجہ کی عمارت میں آگ لگنے کے بعد گھروں میں تباہ شدہ سامان سے جلتا ہوا کاغذ کا ٹکرا زمین کی طرف آرہا ہے — فوٹو/اے پی

شارجہ کی 32 منزلہ عمارت کا بیرونی منظر جس میں عمارت کی تمام رہائشی منزلوں سے دھویں کے گہرے بادل نکلتے دکھائی دے رہے ہیں — فوٹو/اے پی