کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع قلات میں نائب کمشنر کی گاڑی پر مسلح حملے میں ایک لیوی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

نائب کمشنراور لیوی اہلکار قلات کے علاقےسرمئی میں ڈاکوؤں اور راہزنوں کے خلاف ایک سرچ آپریشن کر رہے تھے، جب ان پر حملہ ہوا۔

قلات کے ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ نے بتایا کہ ہفتہ کو پیش آنے والے واقعہ میں ایک حملہ آور جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوا، جس کی آخری اطلاعات آنے تک شناخت نہیں ہو سکی۔

زخمی ہونے والے دونوں لیویز اہلکاروں کو علاقے کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کے بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع ہو گیا۔ تاحال کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں