بولی وڈ اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں ان کے مشکل دور میں صرف اداکار سلمان خان نے ساتھ دیا۔

بولی وڈ لائف کے مطابق اداکار سنیل شیٹی نے ایک ایونٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور سلمان خان ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔

سنیل کے مطابق انڈسڑی میں ان کے مشکل دور میں صرف ایک ہی دوست تھا اور وہ سلمان خان ہیں۔

سلمان اور سنیل نے بولی وڈ انڈسڑی میں ایک ساتھ قدم رکھا تھا جس کے بعد آج تک دونوں کی دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا۔

سنیل کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ان کی فلم ریلیز ہونے والی سے جس کی کامیابی کی کوئی امید نہیں تھی اور اس وقت سلمان نے ہر طریقے سے ان کا ساتھ دیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان کی پروڈکشن میں بنی حال ہی ریلیز ہونے والی فلم 'ہیرو' میں سنیل کی بیٹی اتھیا نے سورج پنچولی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا.

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں