• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.1°C

لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر نا معلوم شرپسندوں کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر نا معلوم شرپسندوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق رات گئے سیمنٹ فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے، حملہ آوروں نے 2 کرینیں اور ایک ٹینکر کو آگ بھی لگا دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026