کراچی: کراچی یونیورسٹی نے ’ادارے کی شہرت اور وقار کو نقصان‘ پہنچانے پر شعبہ تعلقات عامہ کے ایک طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا۔

یونیورسٹی نے داخلہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آریب خان کو منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی ماڈل آیان علی کو یونیورسٹی مدعو کرنے پر نکالا گیا۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان نے داخلہ کی منسوخی کا نوٹس جاری کیا۔

یونیورسٹی کے ترجمان فاروق نے بتایا کہ انتظامیہ نے پہلے آریب کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق انہی الزامات کے تحت سابق طالب علم عبداللہ رضوان شیخ پر یونیورسٹی کی حدود میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

دونوں طالب علم کراچی یونیورسٹی کے کسی شعبہ میں آئندہ داخلہ لینے کے مجاز نہیں ہو ں گے۔

خیال رہے کہ سپر ماڈ ل آیان علی کے شعبہ تعلقات عامہ کے دورے کو نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر بہت اچھالا گیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Oct 06, 2015 07:06am
yeh khaber zara hat key hey
SMH Oct 06, 2015 10:32am
معصوم اور خواب خرگوش میں ڈوبی انتظامہ کاتو جیسے کوی قصور نہی؟کسی کو کوي سزا نہی؟ اصل غلطی تو انتظامیہ کی ہے