• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

تمباکو نوشی ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے کا باعث

شائع October 7, 2015

اگر تو آپ ذیابیطس جیسے مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے اندر موجود ایک بری عادت کو فوری ترک کردیں اور وہ ہے تمباکو نوشی۔

جی ہاں تمباکو نوشی کے عادی اور سیگریٹ کے دھویں کی زد میں آنے والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردوں میں 11.7 فیصد اور خواتین میں 2.4 فیصد ذیابیطس کے کیسز کی وجہ تمباکو نوشی ہے، تاہم اس عادت کو ترک کرنے سے یہ خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیگریٹ نوشی کو ذیابیطس کے حوالے سے ایک اہم خطرہ سمجھا جانا چاہئے اور اس عادت کو ترک کرنے کی کوششوں سے عالمی سطح پر وباءبن جانے والی ذیابیطس ٹائپ ٹو کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ تمباکو نوشی سے کینسر، سانس کے امراض اور خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ ہوتا ہے جیسا سابقہ تحقیقی رپورٹس میں سامنے آچکا ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ تمباکو نوشی اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے درمیان تعلق کو سامنے لایا گیا ہے۔

محققین کے مطابق اس عادت سے دور رہنے والے افراد کے برعکس تمباکو نوشی کرنے والے لوگوں میں ذیابیطس کا خطرہ 37 فیصد جبکہ اس ترک کرنے والوں میں 14 فیصد اور دھویں سے متاثر ہونے والوں میں 22 فیصد تک ہوتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے دی لانسیٹ ڈائیبٹیس اینڈ اینڈروکرینولوجی میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025