خانیوال تا ملتان 56 کلومیٹر موٹروے کا افتتاح

21 نومبر 2015
وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور- خانیوال موٹروے کا سنگ بنیاد دسمبر میں رکھنے کا اعلنا کیا ... فوٹو: اسکرین گریب
وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور- خانیوال موٹروے کا سنگ بنیاد دسمبر میں رکھنے کا اعلنا کیا ... فوٹو: اسکرین گریب

ملتان: وزیر اعظم نواز شریف نے خانیوال سے ملتان تک موٹر وے کا افتتاح کر دیا۔

خانیوال تا ملتان سیکشن، کراچی- لاہور موٹر وے کا توسیعی منصوبہ ہے، جو 55.6 کلومیٹر طویل ہے۔

موٹر وے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ میں وزیر اعظم نواز شریف کو بتایا گیا کہ 12 ارب 90 کروڑ روپے کے خانیوال تا ملتان موٹروے منصوبے میں 90 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

منصوبے میں 4 انٹر چینجز، 17 پل اور 26 سب ویز (ذیلی شاہراہیں) شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خانیوال تا ملتان سیکشن کو کراچی-لاہور موٹروے (M-9) سے ملایا جائے گا جبکہ لاہور سے خانیوال موٹروے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وفاقی وزیر سکندر حیات اور مسلم لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر رہے ہیں اور موٹر وے کی شفافیت پر کسی نے سوال نہیں اٹھایا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں موٹروے کی مخالفت کرنے والے آج موٹرویز کے سب سےبڑے حامی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے 1992 میں ملک میں موٹرویز کا وژن دیا اور شاہراہوں سے ملک کے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا.

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں مخالفین نے سازشوں سے ترقی کا راستہ روکا لیکن اب قوم باشعور ہوچکی ہے اور ترقی کاراستہ روکنے والوں سے حساب لے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا آمریت اور ماضی کے غلط فیصلوں نے ملک کو موجودہ صورتحال تک پہنچایا لیکن موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ فیصلے کرکے ملک امن قائم کردیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے گوادر کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ملک سے اندھیرے کو جلد ختم کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی-لاہور موٹر وے کا سنگ بنیاد

یاد رہے کہ 8 ماہ قبل مارچ میں وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی تا لاہور موٹر والے کا افتتاح کیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

فیصل Nov 21, 2015 05:39pm
Height of stupidity. Sirf 56 KM road kay liyeh 12 Arab aur 90 caroor. Lagta hai Pakistan mein roads kay ilwa Bajli, Gas aur baki sub masley masil haal hugay han. Wah Main sb ap aur apki tajarbakar team. Koi sharm hoti hai koi haya hoti hai
Zubair Nov 22, 2015 02:15am
Thanks PmlN we love you for your vision InshahAllah Pakistan ka futur bright hai