لاہور کی دیواروں پر فنکاروں کے خوبصورت رنگ

23 نومبر 2015

لاہور میں وال اسٹریٹ آرٹ کے ایک مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کالجوں کے طالب علموں نے ایک ساتھ مل کر دیواروں کو رنگا۔

فنکاروں کی جانب سے اسٹریٹ آرٹ پاکستان نامی پروگرام ایک آغاز ہے جس کا مقصد پاکستان کی دیواروں کو اچھے پیغامات اور رنگ برنگی کہانیوں سے مزئین کرنا ہے۔

سالوں سے لاہور کی سڑکوں پر موجود دیواروں پر نفرت انگیز اور فرقہ ورانہ جملے یا وال چاکنگ دیکھنے والوں کو ناگوار گزرتی تھی۔

اب فنکار اور رضاکار لاہور کی ان دیواروں پر خوبصورت رنگوں سے بنی تصاویر پینٹ کر رہے ہیں تاکہ اس کی خوبصورتی کو چارچاند لگ جائیں۔

مقابلے میں طلباء نے نہایت مختلف اور خوبصورت پینٹنگ بنا کر لوگوں کی داد وصول کی — اے پی

طالب علم لاہور میں اسٹریٹ آرٹ پاکستان نامی ایک مہم کے دوران دیوار پر پینٹ مکمل کر رہے ہیں — اے پی

طلباء نے اس مقابلے کے دوران دیواروں پر مختلف ڈیزائن بنائے — فوٹو بشکریہ ملک سجاد

اس مقابلے کے دوران  طلباء نے دیواروں کے ساتھ ساتھ سڑکوں کو بھی خوبصورت رنگوں سے سجایا — اے ایف پی

مختلف کالجوں کے طلباء وال سٹریٹ آرٹ مقابلہ کے دوران ایک دیوار پر "منٹو" کا پورٹریٹ بنا رہے ہیں — آن لائن فوٹو

آرٹ کی ایک طالب علم نے لاہور کی دیوار پر پاکستان کی فوج کے حوالے سے بھی خوبصور پینٹنگ بنائی — رائٹرز

مختلف طلبہ کو اس مقابلے میں دیواروں پر پینٹ کرتے دیکھا گیا — آن لائن فوٹو