فیس بک پر تنقید، طالب علم یونیورسٹی سے برخاست

05 جنوری 2016
کاشان حیدر۔ — تصویر بشکریہ فیس بک
کاشان حیدر۔ — تصویر بشکریہ فیس بک

فیصل آباد: فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں ہونے والے کسان میلے پر تنقید پی ایچ ڈی کے ایک طالبعلم کو مہنگی پڑ گئی۔

ایگریکلچر ایکٹینشن میں ڈاکٹریٹ کرنے والے طالبعلم کاشان حیدر نے فیس بک پر میلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا میوزک کنسرٹ دیہی زندگی کی عکاسی نہیں کرتا، اور اسکا کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں۔

اس پر زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے بی ایس آنرز میں ٹاپ اور ماسٹر میں سلور میڈل حاصل کرنے والے کاشان کو یونیورسٹی سے برخاست کر دیا۔

کاشان کا دعوی ہے کہ انہوں نے تین بار تحریری معافی نامہ بھی جمع کرایا لیکن اسکے باوجود انہیں نکال دیا گیا۔

میڈیا پر واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ نے نوٹس لے کر یونیورسٹی انتظامیہ سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ مانگ لی۔

کاشان پچھلے سات سال سے اس یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ پر کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔

تبصرے (9) بند ہیں

Ali Jan 06, 2016 12:15am
Freedom of expression is not admired in our academics, I guess.
حافظ Jan 06, 2016 07:57am
جمیعت والے ہر پروگرام خراب کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
anees Jan 06, 2016 09:34am
really bad response from university.
فہیم الرحمن Jan 06, 2016 09:57am
اس نے غلط کیا کہا ہے۔ ہم تمام لوگ اس بات سے واقف ہیں کے ہمارے تعلیمی اداروں کے فنکشنز میں کیا ہوتا ہے۔
Shabeeh Jan 06, 2016 10:27am
Duniya kahan sa kahan nikl gye yh ahmaq log tanqed he ko nhe smjhty
Ashian Ali Malik Jan 06, 2016 04:32pm
یونیورسٹی کا فیصلہ درست ہے ۔ لوک موسیقی اور رقص ہماری ثقافت ہے۔ دیہی زندگی کی عکاسی یونیورسٹی میں کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کا احسن اقدام ہے۔ طلبا اور اساتذہ کو رقص اور موسیقی سے محظوظ کرنا اور دیہی ثقافت سے آگہی دلانے کا بیترین ذریعہ ہے۔ کاشان حیدر نے تنقید نہیں کی بلکہ مذہب کی آڑ لے کر اپنی رائے تھوپی ہے۔
Imran Jan 06, 2016 05:07pm
we dont have freedom of expression even on university level. where we stand as a Pakistani.
Ittehad Bangash Jan 06, 2016 06:20pm
is tarh k waqeaat se jawan naslon mein qowat e takhleeq majrooh ho skti hain, kura e arz per hr insan ka haq hai k wo apne khayalat express kre. baqi koi itefaq kre ya tardeed kre her kisi k apni marzi.
shaista Jan 06, 2016 08:17pm
as a human being and being a pakistani i request to university administration please do,nt be so harsh and take that student back by forgiving him.