• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

انسانوں کے سفر کیلئے ڈرون متعارف

شائع January 8, 2016

ڈرون تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے جن میں سے کچھ میزائل فائر کرتے ہیں تو کچھ میڈیا کے لیے ایونٹس کور کرتے ہیں، لیکن کیا آپ نے ایسا کوئی ڈرون دیکھا ہے جو آپ کو گھر سے کسی جگہ پہنچانے کا بھی کام کرے.

جی ہاں اب ایسا ہی ایک ڈرون یا کواڈ کاپٹر تیار کرلیا گیا ہے جو کسی بھی انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے کافی ہے۔

لاس ویگاس میں جاری ٹیکنالوجی نمائش کے دوران 184 انچ کے پرسنل فلائنگ وہیکل ڈرون کو متعارف کرایا گیا، جو کسی بھی چھوٹی گاڑی کے سائز جتنا ہے.

اسے 260 پونڈز وزنی انسان آپریٹ کرسکتا ہے اور یہ 23 منٹ تک پرواز کرکے آپ کو 10 میل کے فاصلے تک کہیں بھی پہنچا سکتا ہے۔

ویسے یہ ڈرون دیکھنے میں ڈرون نہیں لگتا، لیکن کام ویسا ہی کرتا ہے۔

اس پر سوار مسافر کے پاس کنٹرول بہت کم ہوتا ہے اور ٹیک آف، پرواز روکنے اور لینڈنگ کے علاوہ باقی تمام کام اس کے خودکار فلائٹ کنٹرولز کرتے ہیں۔

بس آپ کو ایک بٹن دبانا ہوگا اور اپنی منزل کے بارے میں اسمارٹ فون کی ایک ایپ کو بتانا ہوگا اور پھر یہ خود ہی آٹومیٹک پرواز کرے گا، تاہم منزل کے تعین کے بعد اسے روکنا کافی مشکل کام ہے۔

اس ڈرون میں ائیر کنڈیشنر، فور جی ڈیٹا کنکشن اور ریڈنگ لائٹ وغیرہ کے فیچرز بھی شامل ہیں۔

بشکریہ: اِن گیجٹ


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025