• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

سام سنگ کا حیرت انگیز ماڈیولر ٹی وی

شائع January 9, 2016

اگر آپ نے آرنلڈ شوازینگر کی فلم ٹوٹل ری کال دیکھی ہو تو ایک سین میں وہ ایک ریموٹ کنٹرول کا بٹن دباتے ہیں تو ان کے سامنے موجود دیوار ٹیلیویژن کی شکل میں بدل جاتی ہے اور اب 26 سال بعد سام سنگ نے بالکل ایسی ہی ڈیوائس کو متعارف کرایا ہے۔

لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران سام سنگ نے اپنے ماڈیولر ٹی وی کی جھلک پیش کی ہے۔

سام سنگ بوتھ پر 50 انچ اسکرین کو لگایا گیا ہے جو پہلے دو، پھر 4 اور 8 مختلف ڈسپلے میں تقسیم ہوجاتی ہے۔

دیوار میں لگی موٹرز کے ذریعے ان تمام 8 ڈسپلے کو حرکت دی جاتی ہے اور وہ دائیں بائیں اوپر نیچے ہونے لگتے ہیں اور درمیان میں ایک بڑے خانے میں آپس میں مل جاتے ہیں۔

ابھی یہ ٹیکنالوجی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس وجہ سے کافی خامیاں بھی موجود ہیں تاہم سام سنگ مستقبل میں اسے بہتر بناکر پیش کرنے کی خواہشمند ہے۔

اس سے کچھ دور ہی سام سنگ نے 170 انچ کے ٹی وی پر ماڈیولر کانسیپٹ کو انسٹال کیا ہے جو مختلف حصوں میں تقسیم نہیں ہوتا مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ سام سنگ ایسا بڑا ٹی وی تیار کرنا چاہتی ہے جس کے متعدد چھوٹے پینلز ہو۔

یعنی ایسا ٹی وی جو چھوٹی چھوٹی اسکرینز میں بدل جائے اور لوگ اپنی پسند کی اسکرین کو خرید لیں۔

سام سنگ کا یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے جلد پیش کیے جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025