• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Sunny 12.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Sunny 12.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.6°C

فیس بک میسنجر کا دلچسپ مگر گمنام فیچر

شائع January 14, 2016

فیس بک کی جانب سے میسنجر ایپ پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے مگر اس کا ایک فیچر ایسا ہے جس پر ہوسکتا ہے بیشتر صارفین نے غور ہی نہ کیا ہو۔

اور وہ دلچسپ فیچر ہے اپنی چیٹ کے رنگوں کو تبدیل کرنا۔

جی ہاں فیس بک میسنجر میں یہ دلچسپ فیچر موجود ہے جو دوستوں سے بات چیت کے عمل کو رنگا رنگ بنا دیتا ہے۔

یعنی گرے اور نیلے رنگ کی اب ضرورت نہیں بلکہ ہر چیٹ ونڈو کے لیے آپ ایک الگ رنگ مختص کرسکتے ہیں یا گروپ چیٹ پر بھی اس کا اطلاق کرسکتے ہیں جو سب کو نظر بھی آئے گا۔

اس کے لیے آپ اس چیٹ ونڈو کو منتخب کریں جس پر تبدیلی لانا چاہتے ہیں پھر سیٹنگز پر کلک کریں وہاں آپ کو تین آپشنز نظر آئیں گے نک نیمز، کلر اور ایموجی، اس میں سے کلر کا انتخاب کرلیں۔

جب آپ ایسا کریں گے تو آپ کے سامنے 15 کلرز آجائیں گے ان میں سے کسی کو بھی چن لیں جو آپ کو پسند ہو چیٹ میں بات چیت کے رنگ تبدیل ہوجائیں گے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح آپ اس چیٹ ونڈو کو نک نیم بھی دے سکتے ہیں جو آپ کا دل کرے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Shahzad viha Jan 14, 2016 08:11am
Best of dawn news and pori tem sab ko meri trf say asslam o alykum main ziyada tr aap ki site ko us krta hun aor mujhe bahot achi lagti hay
Muhammad Yaseen Jan 14, 2016 02:00pm
عام سی بات ہے جس کو موضوع بنایا گیا تقریبا سب ہی جانتےہیں

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025