• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C

سلمان سے ملاقات کی خبروں پر کترینہ برہم

شائع January 19, 2016

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد میڈیا میں سلمان خان سے ان کی 'ملاقات' کی خبریں سامنے آنے لگیں جس پر کترینہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے.

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ کترینہ نے رنبیر کپور سے علیحدگی کے دوران سلمان خان سے 'خفیہ ملاقات' کی تھی۔

مزید پڑھیں: رنبیر-کترینہ کے راستے جدا؟

رپورٹ کے مطابق کترینہ کو یہ بات کافی ناگوار گزری جس کے بعد انہوں نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فلم 'سلطان' کے ہدایت کار علی عباس کترینہ کے بہت اچھے دوست ہیں جن کی سالگرہ پر وہ ہر سال موجود ہوتی ہیں اور چونکہ سلمان خان 'سلطان' میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بھی مہمانوں کی فہرست میں موجود تھے تاہم اس کے علاوہ اداکارہ اور سلمان خان کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔

کترینہ نے اپنے بیان میں اس قسم کی جھوٹی افواہیں نہ پھیلانے کی بھی درخواست کی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025