قحط زدہ تھر میں مزید 10 افراد ہلاک
مٹھی: قحط زدہ ضلع تھر میں بدھ کے روز دو خواتین اور آٹھ مزید بچے ہلاک ہوگئے جس کے بعد رواں ماہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھدار ہالیپوتو کے گاؤں میں ایک بچہ جبکہ کھینسر اور گوگاسر کے گاؤں میں دو نومولود بچے ہلاک ہوئے۔
ادھر مٹھی کے ہسپتالوں میں چھ ماہ کا عبد الرزاق اور ایک دوسرا نومولود بچہ چل باس۔ اس کے علاوہ مبارک رنگ اور گیلوئی میں بھی دو نومولود ہلاک ہوئے۔
مٹھی کے ایک نجی ہسپتال میں ایک خاتون بچے کو جنم دینے کے مرحلے کے دوران چل بسیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر جے پرکاش نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ اب تک صرف 40 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 35 بچے سول ہسپتال مٹھی، تین، آر ایچ سی چھچھرو اور دو آر ایچ سی نگرپارکر میں ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نمونیہ اور دیگر امراض میں مبتلا 162 بچے مٹھی اور دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی