ٹوئٹر فیس بک کے نقش قدم پر

06 فروری 2016
— اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

فیس بک اور ٹوئٹر ایک دوسرے کے فیچرز کی نقل کرتے رہتے ہیں اور اب ایک بار پھر ایسا ہونے لگا ہے۔

جی ہاں ٹوئٹراگلے ہفتے سے فیس بک کی ٹائم لائن طرز کے اپنے ری ڈیزائن ورژن کو متعارف کرانے جارہا ہے۔

بزفیڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے اس فیچر پر تجربات حالیہ کچھ عرصے سے کررہا ہے جس کے دوران تاریخ وار ترتیب کی بجائے ٹوئیٹس کی فہرست کا تعین الگورتھم کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پہلے ہی اس فیچر کو آزمانے کی تصدیق کرچکا ہے تاہم اس وقت یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ اسے کب تک متعارف کرادیا جائے گا۔

ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بزفیڈ کی رپورٹ پر بات کرنے سے انکار کردیا مگر اس سائٹ کے حکام پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ ٹائم لائن کے فارمیٹ کو اپنانے پر غور کررہے ہیں۔

ٹوئٹر حکام کے خیال میں اس سے صارفین کی تعداد بڑھے گی جبکہ اس پر موجود مواد کو پڑحنا بھی پہلے کے مقابلے میں آسان ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ٹوئٹر کو فیس بک کے مقابلے میں صارفین کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا ہے اور نئے صارفین کے حصول کے لیے فیس بک کی طرز کے ٹائم لائن کے آپشن کا انتخاب کیا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں