سام سنگ کے نئے گلیکسی فون کے فیچرز اور قیمت

12 فروری 2016
گلیکسی ایس سکس اور ایس کس ایج — اے پی فائل فوٹو
گلیکسی ایس سکس اور ایس کس ایج — اے پی فائل فوٹو

سام سنگ کے فلیگ شپ فونز کافی مہنگے ہوتے ہیں اور اس سال بھی گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج میں ایسے ہی ہونے والا ہے۔

گزشتہ سال سام سنگ کے گلیکسی ایس سکس کی قیمت 700 ڈالرز سے شروع ہوتی تھی جبکہ ایس سکس ایج کی قیمت سو ڈالرز زیادہ تھی۔

اور ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ایس سیون سابقہ ماڈل سے بھی زیادہ مہنگا ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس سیون کا 32 جی بی اسٹوریج ماڈل تین رنگوں سیاہ، گولڈ اور سفید میں 787 ڈالرز (لگ بھگ 82 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

اسی طرح گلیکسی ایس سیون ایج کی قیمت 900 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

گلیکسی ایس سیون 5.1 اسکرین کے ساتھ ہوگا جس میں 2.3 گیگا ہرٹز پروسیسر، 12 میگاپکسلز رئیر کیمرہ جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسلز کیمرہ، ایس ڈی کارڈ سلاٹ۔ 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور یہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزنٹ ہوگا۔

ایس سیون ایج کی اسکرین 5.5 انچ ہوگی جبکہ باقی فیچرز لگ بھگ وہی ہے تاہم بیٹری 3600 ایم اے ایچ والی ہوگی۔

خیال رہے کہ سام سنگ کی جانب سے یہ نئے فونز 21 فروری کو موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جارہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Aamir khan Feb 13, 2016 08:22pm
y yar the camera of galaxy s seven is less than galaxy note 5 and galaxy s six which is 16 miga pix