افغانستان: 10 داعش جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

اپ ڈیٹ 25 فروری 2016
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

جلال آباد: مشرقی افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) سے وابستہ دس افغان جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

افغانستان میں داعش سے تعلق رکھنے والے مقامی جنگجوؤں کی جانب سے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

داعش نے حالیہ ہفتوں میں افغانستان کے مشرق میں حملے تیز کر دیے ہیں۔

ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ داعش کے دو کمانڈروں سمیت دس جنگجوؤں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے افغان امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 طالبان جنگجوؤں نے بھی ہتھیار پھینک دیے۔

صوبائی امن کمیٹی کے سربراہ ملک نذیر نے بتایا کہ داعش کے یہ دس جنگجو ضلع شنوار میں سرگرم تھے۔

انہوں نے کہا ‘ہم ان کے لیے مناسب سیکیورٹی اور نوکری کے انتظامات کرتے ہوئے زندگی کی بنیادی ضرورتیں فراہم کریں گے تاکہ یہ دوبارہ جنگجو نہ بن جائیں’۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں