• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Cloudy 11.9°C

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سوناکشی کا نام شامل

شائع March 9, 2016 اپ ڈیٹ March 10, 2016

سوناکشی سنہا بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ مانی جاتی ہیں اور اب انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرالیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سوناکشی نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں بیک وقت سب سے زیادہ تعداد میں ناخنوں کو رنگنے کا ریکارڈ بنایا گیا۔

اس مقابلے میں تمام خواتین نے بیک وقت ناخنوں کو رنگنا تھا اور کامیابی کے بعد دیگر خواتین کے ساتھ سوناکشی سنہا کا نام بھی اس مقبول کتاب میں شامل کرلیا گیا۔

اس حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا ’میں بچپن سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروانا چاہتی تھی اس لیے یہ میرے لیے بہت خاص ہے‘۔

مزید پڑھیں: سوناکشی پر ڈب میش کا بخارطاری

سوناکشی کا مزید کہنا تھا ’آج بہت سی خواتین اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں اور بااختیار خواتین کے لیے یہ ایک پہلا قدم ہے اور ہمیں اسے پروموٹ کرنا چاہیے‘۔

سوناکشی اس وقت فلم ’فورس 2‘ اور ’اکیرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 09, 2016 09:37pm
Congrats to you Sonakshi!!!!!!

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025