گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سوناکشی کا نام شامل

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2016
بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا نام ایک دلچسپ اور انوکھی وجہ کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا — فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز
بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا نام ایک دلچسپ اور انوکھی وجہ کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا — فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز

سوناکشی سنہا بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ مانی جاتی ہیں اور اب انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرالیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سوناکشی نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں بیک وقت سب سے زیادہ تعداد میں ناخنوں کو رنگنے کا ریکارڈ بنایا گیا۔

اس مقابلے میں تمام خواتین نے بیک وقت ناخنوں کو رنگنا تھا اور کامیابی کے بعد دیگر خواتین کے ساتھ سوناکشی سنہا کا نام بھی اس مقبول کتاب میں شامل کرلیا گیا۔

اس حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا ’میں بچپن سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروانا چاہتی تھی اس لیے یہ میرے لیے بہت خاص ہے‘۔

مزید پڑھیں: سوناکشی پر ڈب میش کا بخارطاری

سوناکشی کا مزید کہنا تھا ’آج بہت سی خواتین اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں اور بااختیار خواتین کے لیے یہ ایک پہلا قدم ہے اور ہمیں اسے پروموٹ کرنا چاہیے‘۔

سوناکشی اس وقت فلم ’فورس 2‘ اور ’اکیرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 09, 2016 09:37pm
Congrats to you Sonakshi!!!!!!