• KHI: Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C
  • KHI: Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C

آفریدی کو بڑی ٹیموں کیخلاف مشکل ہو سکتی ہے، چیپل

شائع March 17, 2016

پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے کر انہیں سدھارنے کا بیڑا اٹھایا۔

ایک عرصے سے فارم سے محروم شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 19 گیندوں پر 49 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا کر ناصرف آئندہ میچز کیلئے ٹیم کا مورال بلند کیا بلکہ اپنے ناقدین کا منہ بھی بند کردیا۔

تاہم سابق آسٹریلین کپتان ای این چیپل نے پاکستانی شائقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف آفریدی کی جانب سے خود بیٹنگ آرڈر میں ترقی دینے اور جارحانہ بیٹنگ کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیں۔

چیپل نے ای ایس کرک انفو سے گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ وہ بہتر ٹیموں کے خلاف بھی بیٹنگ کیلئے اوپر آئیں گے۔ مجھے یہ بھی یقین نہیں کہ بڑی ٹیمیں انہیں اس طرح کھیلنے کا موقع فراہم کریں گی جس طرح وہ بنگہ دیش کے خلاف کھیلے۔

تاہم سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ یہ حکمت عملی کارگر رہی اور بحیثیت کپتان آپ میں لچک ہونی چاہیے، ان کے پاس کچھ اچھے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں وہ اوپر بیٹنگ کیلئے بھیج سکتے ہیں۔

75 ٹیسٹ اور 16 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے بلے باز نے میچ کے دوران آفریدی کے غیر روایتی پرسکون بیٹنگ کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے یہ ایک بہترین اننگ تھی لیکن اگر انہوں نے تھوڑے صبر سے کام نہ لیا تو ایسی اننگز کو دہرانا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ہر میچ میں نہیں کیا جا سکتا تاہم اگر وہ اہم مواقعوں پر تحمل مزاجی سے کام لیں تو اکثر مواقع پر ایسا کر سکتے ہیں۔ چیپل نے کہا کہ میچ کے دوران شاہد آفریدی انتہائی پرسکون ںظر آئے اور شاید ان کی کامیابی کی اہم وجہ تھی۔

انہوں نے آفریدی انتہائی پرسکون نظر آئے اور وکٹ پر آ کر باآسانی ایک رن لے کر اپنا کھاتا کھولا اور پھر کھیلتے گئے۔ کئی مواقعوں پر ہم نے دیکھا کہ آفریدی ے پہلی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں گینسد کو ہوا میں کھیلا اور آؤٹ ہو گئے لیکن وہ پرسکون تھے جس کا صلہ ملا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026