• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

اپنی دادی کا دفاع کرنے والا ننھا ہیرو

شائع April 15, 2016 اپ ڈیٹ April 16, 2016

چین میں سوشل میڈیا پر ایک ننھے بچے کو ہیرو قرار دے دیا گیا ہے جو اپنی دادی کو بچانے کے لیے شہری انتظامیہ کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا۔

جی ہاں ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شہری انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی ریڑھی والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔

اس کریک ڈاﺅن کے دوران اپنی دادی کے دفاع کے لیے یہ ننھا ہیرو سرکاری افسران کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوگیا۔

اس بچے نے ویڈیو میں ایک لمبا اسٹیل پائپ کو ہتھیار کے طور پر اٹھا رکھا ہے اور وہ زور زور سے چیخ رہا ہے " میری دادی کو چھونا مت"۔

اس بچے کے انداز کو دیکھ کر وہاں موجود افراد ہنسنے پر مجبور ہوگئے اور جب ایک سرکاری افسر نے اسے ایک جانب بٹھانے کی کوشش کی تو وہ اس پر ہی ٹوٹ پڑا۔

تاہم ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ بچے کی دادی کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے ایسا کیا اقدام کیا گیا جس کی وجہ سے وہ اتنے غصے میں آگیا۔

اس بچے کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد چین کی مقبول ترین سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ویبو پر دیکھا جاچکا ہے اور اس بچے کو سراہا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

bad boy Apr 16, 2016 01:13pm
The child is trained to become criminal- do not appreciate - he should be educated otherwise.................................................

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025