روزانہ بہت زیادہ کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2016
— فوٹو بشکریہ brightside.me/
— فوٹو بشکریہ brightside.me/

ہم میں سے بیشتر افراد کو بہت زیادہ چینی کے استعمال کے خطرات سے آگاہی ہے اور کولڈ ڈرنکس برانڈز کو بہت زیادہ تنقید کا بھی نشانہ بناتے ہیں جس کی وجہ ان کا غیر صحت مند رویوں کو فروغ دینا ہے۔

مگر اکثر یہ تنقید منہ زبانی ہوتی ہے اور ہمارے عمل میں اس کے اثار نظر نہیں آتے اور یہی وجہ ہے کہ آج ان مشروبات کا استعمال ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے اور اس کی طلب میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

مگر ان مشروبات کی شکل میں بہت زیادہ چینی کو جسم کا حصہ بنانے سے کیا ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : میٹھے زہر کے لیے ہمارا نرم گوشہ

اس کو ثابت کرنے کے لیے امریکا کے شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے جارج پرئیر نے ایک تجربہ کیا تاکہ ان مشروبات کے اثرات کو دنیا بھر کے سامنے لایا جاسکے۔

انہوں نے ایک ماہ تک روزانہ کوک کے 10 کین پینے کا تجربہ کیا۔

اور اس کا نتیجہ بھیانک نکلا کیونکہ جارج کا جسمانی وزن بہت تیزی سے اوپر جانے لگا۔

جارج کی تجربے سے پہلے اور بعد کی تصاویر
جارج کی تجربے سے پہلے اور بعد کی تصاویر

جارج کے مطابق " میں ہر ایک کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ وہ روزانہ کتنی چینی ان مشروبات کی شکل میں پی رہے ہیں اور اس کے مضر اثرات کیا ہیں"۔

اور ہاں اگر آپ کو علم نہ ہو تو ہم بتادیں کہ کولڈ ڈرنک کے ایک کین میں 16 چمچ چینی ہوتی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی تجویز کے مطابق روزانہ 25 گرام یا چھ چائے کے چمچ چینی کا استعمال ہی طبی لحاظ سے محفوظ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : چینی کے زیادہ استعمال کے 10 مضر اثرات


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Prof. Dr. Ahmaq Apr 30, 2016 06:33pm
but they have slogan drink cold n drink slow ................................